30

دبئی میں بیوی کو بندریا پکارنے پر شوہر کو عدالت سے سزا

دبئی (روزنامہ خبر) دبئی کی عدالت نے بیوی کو بندریا کہنے پر شوہر کو 20 ہزار درہم ، موبائل فون کی ضبطی کی سزا سنادی-

تفصیلات کے مطابق امارتی نوجوان کی شادی اس کے ہم وطن سے ہوئی تھی لیکن شادی کے فورا بعد گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے تنگ آکر اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی – بعد ازاں طلاق کے بعد وہ بیوِی کو سوشل ویب سائٹ پر ہراسان اور بے عزت کرتا تھا – ملزم نے سابقہ بیوی کو وٹس ایب پر اکی مختصر مسیج بھی کیا جس میں اپنی بیوی کو بندریا کہہ کر مخاطب کیا –

بعد ازاں ملزم کی سابقہ بیوی نے ملزم کیخلاف مقامی عدالت میں مقدمہ درج کردیا – عدالت نے سماعت کی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو ذمہ دار ٹھرا کر 20 ہزار درہم اور موبائل فون کی ضبطگی کا حکم دے دیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں