96

آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی

لاہور (روزنامہ خبر) آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے- تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگیا – چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے- اس حوالے سے چکی اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا – حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں