pakistan stoock market 64

پاکستان سٹاک مارکیٹ 17 ماہ کی بلندترین سطح پر ۔۔43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ 17 ماہ کی بلندترین سطح پر ۔۔43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور
انڈیکس 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔۔۔43000 کی نفسیاتی(Psychological) حد بحال ہوگئی جبکہ حصص(Shares) کی مالیت میں 95 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکچسینج(Stock exchange) کا 100 انڈیکس(Index) رواں ہفتے کے آخری کاروباری(Business) روز کے دوران ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا، انڈیکس میں 683.98پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ میں پاکستان سٹاک مارکیٹ 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال(Restore) ہو گئی جبکہ مزید 7 حدیں بحال ہوئیں۔
کاروبار کے اختتام پرپاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 683.98 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43207.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ شئیرز کی مالیت میں 95 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج 17 ماہ کی بلند ترین سطح(Level) پر پہنچ گئی ۔ کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.58 فیصد بہتری دیکھی گئی اور ٹریڈنگ(Trading) کے دوران 30 کروڑ 35 لاکھ 65 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس 1165.51 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42523.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا تیزی کے باعث 12 حدیں(Limits) بحال ہوئیں تھیں،معاشی ماہرین(Economists) کے مطابق مشرق وسطیٰ(Middle East) میں کشیدگی کے خاتمے، آرمی ایکٹ ترامیم کی منظوری،اپوزیشن(Opposition) اور حکومت کے درمیان بہتر فضاء(Atmosphere) کے باعث کاروباری فضا بھی بہتر ہوئی جس کا مثبت اثر(Positive impact) سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں