81

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے

کراچی (روزنامہ خبر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے
عالمی مارکیٹ(Global market) میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس(Per ounce) قیمت میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے(Gold) کی فی اونس قیمت 1558 ڈالر کی سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں(Prices) میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے 90300 اور دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 77418 روپے رہی جب کہ چاندی(Silver) کی فی تولہ قیمت 1030 روپے کی سطح پر مستحکم(Stable) ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں