gold price pakistan 80

عالمی مارکیٹ اور ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی

عالمی مارکیٹ اور ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے(Gold) کی قیمت کم ہونے سے ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس(Per ounce) سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کمی سے 1554 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں(Currency markets) میں جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ(Reducing) کر 90 ہزار 150 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 77 ہزار 390 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی کے ساتھ 1000 روپے اور فی 10 گرام چاندی(Silver) کی قیمت 25 روپے 67 پیسے کمی سے 857 روپے 33 پیسےہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں