89

دورانِ نیند گلاب کی خوشبو بچوں کی یادداشت بڑھاسکتی ہے، تحقیق

دورانِ نیند گلاب کی خوشبو بچوں کی یادداشت بڑھاسکتی ہے، تحقیق
جرمنی: ماہرین کے مطابق اگر انسان نیند(Sleep) کے دوران یاد رکھنا یا کچھ سیکھنا چاہتا ہے تو اس کا راستہ ناک(nose) سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس ضمن میں بچوں پر کیے گئے ایک مختصر سے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گلاب کی خوشبو(Rose scent) سے یادداشت(memory) کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
جرمنی میں ہوئی ایک تحقیق(research) سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ متعدد بچوں کو نیند اور کلاس(class) میں پڑھانے کے دوران گلاب کے پھول کی خوشبو سنگھائی(framed) گئی تو انہوں نے انگریزی کے نئے الفاظ سیکھنے میں بہتری دکھائی اور 30 فیصد زائد الفاظ یاد کیے یا سیکھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شاید گلاب کی خوشبو دماغ(brain) کے یادداشت والے حصوں کو بہتر کرتی ہے۔
یونیورسٹی آف فرائیڈبرگ(University of Friedberg) سے وابستہ ماہر ہیورگن کورنمائیر(Hurgan Kornmaier) نے کہا کہ ’’ ہمارے مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ نیند کے دوران گلاب کی خوشبو زیادہ پرتاثیر(Effective) ہے اور وہ اکتساب پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے‘۔
بعض ماہرِ نفسیات(Psychologist) کا دعویٰ ہے کہ انسان نیند میں بھی سیکھتا ہے اور یہ عمل ’ہپنوپیڈیا(Hypnopedia)‘ کہلاتا ہے یعنی نیند میں کسی غیرملکی زبان کے الفاظ سننے سے وہ یادداشت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب متعدد ماہرین(experts) نے اس تصور کو مسترد(Discard) کیا ہے لیکن اب پھر سے اس کے حق میں بعض شواہد(contrary) ملے ہیں۔
اگرچہ صبح جاگ کر کوئی نئے لفظ نہیں دہراتا لیکن ایک عمل ٹارگٹڈ میموری ری ایکٹویشن (TMR) کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید ٹھوس ضرور بناتا ہے۔ یہ عمل نیند کے دوران ہوتا ہے اور گلاب کی خوشبو اسے تقویت(Strength) فراہم کرسکتی ہے۔
قبل ازیں ماہرین کہہ چکے ہیں کہ بعض اقسام کی خوشبوئیں کسی واقعے یا لمحات(moments) کو تازہ کردیتی ہیں۔ حال ہی میں کی گئی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صندل کی لکڑی(Sandal wood) سونگھنے سے بالوں کی افزائش(Hair Enhancement) بڑھ سکتی ہے اور گنج پن(Baldness) کوسست کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں