93

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا
جنیوا: عالمی ادارہ صحت(WHO) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس(Corona virus) کے نتائج کسی بھی دہشت گردی(Terrorism) کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے(Foreign news agency) کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(World Health Organization) کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ(Grave danger) بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن(Vaccine) کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام دستیاب وسائل(Available resources) کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔
ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ جو لوگ کبھی چین نہیں گئے، ان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص(Diagnosis) میں اضافہ نادیدہ خطرے کی پہلی جھلک ہے لہذا ہمیں اس خطرے سے تیزی سے نمٹنا ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں