68

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد2ارب تک پہنچ گئی

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد2ارب تک پہنچ گئی
مینلوپارک: معروف میسیجنگ ایپلی کیشن(Messaging application) واٹس ایپ کے سربراہ نے ایک انٹرویو(Interview)میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ(WhatsApp) استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب ہوچکی ہے۔
ایک برس قبل یہ تعداد ڈیڑھ ارب تھی۔ تاہم فیسبک ایپ(Facebook app) کے مقابلے میں اب بھی یہ 50کروڑ کم ہے۔ انٹرویو میں واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیتھ کارٹ(Will Keith Kart) نے یہ بھی انکشاف(Discovery) کیا کہ امریکی حکومت(Government) کی جانب سے واٹس ایپ کے پیغامات کی رازداری(Privacy of messages) کو یقینی بنانے والے نظام انکریپشن(Encryption) میں حکومتی مداخلت(Government intervention) کی راہ نکالنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
واٹس ایپ کے پیغامات تک رسائی کے لیے صرف امریکا ہی کوشاں نہیں بلکہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا(Australia)، اور نیوزی لینڈ بھی اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں(Law enforcement agencies) کی واٹس ایپ پیغات تک رسائی چاہتے ہیں۔
واٹس ایپ کے سربراہ(Head) نے انٹرویو میں کہا کہ صدیوں سے انسان نجی سطح(Private level) پر پیغامات بھیجتے اور وصول کرتے آرہے ہیں، جدید عہد میں بھئ انھیں رازداری کے اس حق سے محروم(Deprived) نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں