107

سفری پابندیوں کے باعث چین، جمناسٹکس ورلڈ کپ سے باہرکورونا وائرس کی وبا پر قابو

کورونا وائرس: سفری پابندیوں کے باعث چین، جمناسٹکس ورلڈ کپ سے باہر
کورونا وائرس کی وبا(Epidemic) پر قابو پانے کے لیے آسٹریلوی حکومت(Australian Government) کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے چین کی جمناسٹکس ٹیم(Gymnastics Team) آئندہ ہفتے میلبورن(Melbourne) میں ہونے والے ورلڈ کپ(World cup) جمناسٹکس 2020 سے باہر ہوگئی۔
برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز(Writers)‘ کی رپورٹ(Reports) کے مطابق چین سے آنے والے غیرملکی شہریوں پر فروری کے آغاز میں پابندی لگائی گئی تھی جس میں 2 روز قبل مزید ایک ہفتے کے لیے توسیع(Extension) کردی گئی۔
آسٹریلیا میں عائد سفری پابندیوں(Travel restrictions) میں توسیع کے باعث چین20 سے 23 فروری تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جس میں رواں برس کے ٹوکیو اولمپکس(Tokyo Olympics) کے کوالیفائنگ پوائنٹس(Qualifying Points) بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے ڈر سے 3 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی
دیگر کھیلوں کے چینی ایتھیلیٹس(Chinese Athletes) کو اولمپک کی تیاریوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہوا ہے۔
جنوری کے اواخر میں اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ(Tournament) میں حصہ لینے والی چینی وومن فٹ بال ٹیم(women’s football team) اور عملہ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد قرنطینہ(Quarantine) کی پابندیوں کے باعث تقریباً 2 ہفتوں تک برسبین(Brisbane) کے ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئی تھی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 15 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق چین کے وسطی صوبے(Central Provinces) ہوبے سے ہے جبکہ وائرس(Virus) کے تصدیق شدہ کیسز(Certified cases) کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں