china sadder will vist pakistan soon 103

چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

(روزنامہ خبر) چین کے صدر شی جن پنگ(President Shi Jinping) جلد پاکستان کام دورہ کریں گے، حکومت نے چینی صدر کے استقبال کی تیاریاں(Preparations) شروع کردیں، چینی صدر کے دورے سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ(Increase) ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات(Meeting) کی ، جس میں سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات(Relations) سمیت چینی صدر کے دورہ پاکستان کے لیے انتظامات(Arrangements) اور استقبال کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ(Hafiz Sheikh) نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کام دورہ کریں گے۔ ملاقات میں چینی صدر کے دورہ پاکستان(Visit Pakistan) کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کو بڑی اہمیت(Significance) دیتے ہیں، سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین کرونا وائرس(Corona virus) پر قابو پانے کیلے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ مشیر برائے خزانہ(Treasure) نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ چین کے صدر کا پاکستان میں عزت و احترام(Respect) کے ساتھ بھرپور خیر مقدم کریںگے۔ انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس(Meeting) میں بھرپور اور واضح حمایت پر چین کا شکریہ(Thanks) ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر برادر ممالک نے پورے عمل(process) میں پاکستان کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔
وزیر اعظم کے مشیر نے چین میں کورونا وائرس سے اموات(Deaths) پر سفیر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ چین کے عوام(People) کے لئے یہ مشکل وقت ہے تاہم چین کی حکومت(Government) عزم کے ساتھ اس وباء سے نبردآزما ہے اور اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے مشکل(difficult) وقت میں اظہار یکجہتی اور ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت اورعوام(Government and poeple) ک اشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی(Economic) راہداری اور دونوں ممال کے درمیان تجارت میں اضافہ(Increase) سے متعلق صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ اس منصوبہ پر پیشرفت جاری ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی(Interest) کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور فریقین نے اقتصادی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں