ali zafar 110

’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی
(روزنامہ خبر)معروف گلوکار(Singer) علی ظفر نے مداحوں(fans) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ(PSL) کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش(request) پوری کرنے کیلئے گانے پر کام شروع کردیا ہے۔
مداحوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ فائیو(5) کے گانے پر مداحوں کی تنقید(Criticism) کے بعد علی ظفر نے اپنے طور پر نیا گانا تیار کرنے کا اعلان(Announcement) کیا جس پر انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔
مداحوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی فرمائش اس وقت شروع کی جب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب(Opening Ceremony) میں آفیشل گانا(Official song) پورا نہ چلانے پر علی عظمت نے ایک انٹرویو(Interview) دیا اورصورتحال کا ذمہ دار حریف گلوکاروں(Rival singers) کو قرار دیا جب کہ اس الزام(Blame) کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو(Interesting video) جاری کی۔
جس کے بعد علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس گانے کا ٹیزز(Teas) ’’بھائی آرہا ہے‘‘ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردیا جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں