trumpp and modi 111

ٹرمپ کی دورہ بھارت میں پاکستان کی تعریف

ٹرمپ کی دورہ بھارت میں پاکستان کی تعریف
احمد آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پہلے ہی خطاب میں پاکستان کی تعریف کردی۔
میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرم جوشی سے استقبال(Welcome) کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، بیٹی اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر(Jared Kushner) بھی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست(State) گجرات کے شہر احمد آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا دہشت گردوں(Terrorists) اور ان کے نظریات(Ideas) کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، اسی لیے میری حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی(investigation) کے لئے پاکستان کے ساتھ مثبت انداز(Positive Approach) میں کام کر رہی ہے۔
پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت(Progress) کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، ہم جنوبی ایشیا(South Asia) میں کشیدگی(Stress) کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی(Integration in the future) کے لئے پر امید ہیں۔
اسلامی دہشت گردی کے خلاف امریکا بھارت متحد
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں، میری حکومت نے داعش کے خلاف پوری فوجی طاقت(Military power) سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اس کی خلافت(Caliphate) مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور خلیفہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک(Dead) کردیا گیا۔
3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے(Defense Agreements) کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار(weapon) موجود ہیں اور بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون(Defense Support) کو فروغ دیتے ہوئے ہم اسے دنیا کے خطرناک(Dangerous) ترین ہتھیار دیں گے، بھارت کی شاندار میزبانی(Great host) کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، ہمارے دلوں میں بھارتیوں کے لیے خصوصی جگہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں