1,594

کیرئیر کی شروعات میں کافی بدصورت تھا – شاہ رخ خان

نئی دہلی:(روزنامہ خبر) بھارت کے مشہور اداکار و پروڈیوسر شاہ رٴْخ خان جو کنگ خان کے نام سے جانے جاتے ہیں اُنہوں نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتداء میں سمجھتا تھا کہ میں بہت بدصورت نظر آتا ہوں اس لئے اداکاری نہیں کر سکتا۔

بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رٴْخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں سکرین پر خود کو دیکھا تو اٴْس وقت اُن احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، اٴْن کے بال بہت خراب ہیں، اٴْن کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں اور اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’میری ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تم بالکل اداکاری مت چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا‘۔
اٴْنہوں نے کہا کہ ’اگر میں اٴْس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج میں بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں ہوتا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق ایک مِڈل کلاس فیملی سے تھا اور میں ایک یتیم لڑکا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن فلم اسٹار بن جاؤں گا اور دٴْنیا بھر سے مجھے اتنا پیار ملے گا، میرے لئے اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ میں ایک سٹار ہوں اور کبھی کبھی مجھے ایک سٹار کی طرح برتاؤ بھی کرنا پڑتا ہے جو بالکل بھی دلچسپ نہیں ہے لیکن مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کیرئیر کی شروعات میں کافی بدصورت تھا – شاہ رخ خان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں