puma watch 108

پوما کا پہلا سمارٹ واچ لانچ

(روزنامہ خبر)
پوما نے پہلی سمارٹ واچ کو لانچ کردیا۔
پوما نے نیویارک(New York) میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر منعقد ہونے والی 1 تقریب میں اپنی پہلی سمارٹ واچ لانچ کردی ہے۔ اس سمارٹ واچ میں گوگل کا وئیر او ایس انسٹال(Install) ہے۔
اس کے ساتھ اس میں (GPS) ادائیگی کے لیے این ایف سی اور صارف کے کھیلوں کی سرگرمی کو مانیٹر کرنے کے لیے (PUMATRAC) ایپ بھی ہے۔پوما نے اس سمارٹ واچ کو ستمبر میں برلن میں ہونے والی آئی ایف اے میں بھی پیش کیا تھا لیکن یہ آج سے دستیاب ہے۔
اس سمارٹ واچ میں 1.19 انچ ایمولیڈ سکرین ہے سنیپ ڈریگن وئیر 3100 پروسیسر، گوگل اسسٹنٹ، ہارٹ مانیٹر، سپوٹیفائی کے ذریعے میوزک(Music) چلانے کا فیچر اور کھلاڑیوں کے لیے زیادہ سے فیچرز ہیں۔پوما کا کہنا ہے کہ اس سمارٹ واچ کی بیٹری(Battery) 1 روز تک چلتی ہے۔
پوما واچ واٹر پروف ہے، اس لیے یہ تیراکی(Swimming) کے دوران بھی پہنی جا سکتی ہے۔اس کے 1 فیچر میں اسے فیس بک یا انساگرام کی تصاویر سے پرسنلائز(Personalize) کر سکتے ہیں۔ اس سمارٹ واچ کی قیمت 280 یوروز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں