lips devils 415

روسی لڑکیوں میں شیطانی(Devilish) ہونٹ بنانے کے انوکھے رواج نے زور پکڑ لیا،

روسی لڑکیوں میں شیطانی(Devilish) ہونٹ بنانے کے انوکھے رواج نے زور پکڑ لیا،
(روزنامہ خبر)
روسی لڑکیوں میں شیطانی ہونٹ یا آکٹوپس (Octopus) ہونٹ بنوانے کا رواج زور پکڑ رہا ہے۔ اس کے لیے کاسمیٹک سرجری(Cosmetic surgery) سے اوپری ہونٹ کی سرجری کر کے اسے شیطان یا آکٹوپس کی طرح بنایا جاتا ہے۔
کوئی نہیں جانتا کہ یہ رواج کب شروع ہوا لیکن کچھ ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ پروسیچر روسی پلاسٹک سرجن ایمیلین براؤڈ(Emilyn Brod) نے شروع کیا۔ روس میں جہاں یہ کافی مقبول ہے، وہاں اس پر کافی تنقید بھی کی جاتی ہے۔
کچھ پلاسٹک سرجنز(Surgeons) کا کہنا ہے کہ اوپری ہونٹ(Upper lip) پر صرف فلر سے ایسا نہیں کیا جاسکتا۔

اس کے لیے زیادہ تفصیلی(Detailed) پلاسٹک سرجری کی جاتی ہے۔ پلاسٹک سرجنز نے اس رواج کو لڑکیوں کے لیے بہت زیادہ خطرناک (Dangerous) قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہونٹ بنانے کا آسان ترین طریقہ فوٹو شاپ(Photoshop) یا تفصیلی پلاسٹک سرجری(Plastic surgery) ہی ہوسکتا ہے لیکن روسی لڑکیاں وائرل ہونے والی تصویروں کو دیکھ کر فلر سے اوپری ہونٹوں اس طرح بنوانے کی کوشش(Effort) کررہی ہیں۔ اور اس کے تصویرے اپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں